غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،سیکرٹری جنرل
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور وہاں کوئی شہری محفوظ نہیں، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
غیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہناتھاکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 انسانی امدادی کارکن جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے دو تہائی سے زیادہ اقوام متحدہ کے ورکر ہیں، ان کی موت کی موثر تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔
انتونیو گوتریس کامزیدکہناتھاکہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور وہاں کوئی شہری محفوظ نہیں، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہمارے پاس عدالتیں ہیں، لیکن ان کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جاتا، ہمیں اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےجس کی وجہ سے وہاں پرخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام
اکتوبر 11, 2024معروف بھارتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا انتقال کرگئے
اکتوبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔