غزہ کے معاملے پر ایران کا مضبوط مؤقف دیا، جو کہ قابل تعریف ہے:شہباز شریف

0
50

اسلام آباد: (پاکستان ٹوڈے) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےفلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم اور جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کا ردِعمل قابلِ تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں اور غزہ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 35ہزار مسلمان شہید کردیے گئے اور اقوام عالم و عالم اسلام خاموش ہے، ہمیں مل کر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کشمیر کی زمین بھی بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے لہو سے سُرخ کردی گئی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایران نے ہمیشہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینی ہوگی۔ ہمیں موقع ملاہے کہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کریں، آزادی کے بعد سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا۔

 

مصنف

Leave a reply