غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکےانخلامیں 17دن باقی

0
38

غیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکےانخلامیں 17دن باقی رہ گئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے ، جس کے تحت غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے ۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت اب افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے 31 مارچ 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے ۔
حکومت نےغیرقانونی،غیرملکی اورافغان سٹیزن کارڈہولڈرزکوواپس بھیجنےکافیصلہ کیاہےجس پرعمل درآمدکاسلسلہ جاری ہے،حکومت پاکستان کی جانب سے 31مارچ تک ملک چھوڑنےکاحکم جاری کیاگیا ،حکومت پاکستان کےفیصلے کے مطابق ملک چھوڑنےمیں17دن باقی رہ گئے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلاکےدوران کسی سےبدسلوکی نہیں کی جائےگی۔

Leave a reply