غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس،عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنیکاحکم

0
32

غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدالت نےوزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دےدیا۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کی عدالت کےجوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےمسلسل عدم پیشی پرایس ایس پی آپریشنزکووزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دیا۔
مقدمہ کےتفتیشی افسرعدالت میں پیش نہیں ہوئے،علی امین گنڈاپورکےوکیل راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔
جج نےبرہمی کااظہارکرتےہوئےریمارکس دئیےکہ ناملزم پیش ہوااورناہی وکیل ۔
عدالت نےکیس کی مزید سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply