فارم 45 کے تحت ہماری کامیابی کے نتائج جاری نہیں ہو گا۔ اورآئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوگا، بیرسٹر گوہر
فارم 45 کے تحت ہماری کامیابی کے نتائج جاری نہیں ہو گا۔ اورآئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوگا، بیرسٹر گوہر
انی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا اس پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا ہے اور کل ہم نے پچاس ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے، تمام فہرست سنی اتحاد کونسل کے نام سے جمع کرائی ہے
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمیشہ صاف و شفاف الیکشن کی استدعا کرتے رہے مگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ نتائج فارم 45 کے تحت جاری کیے جائیں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ہم چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صحیح نتائج عوامی مینڈیٹ کے تحت جاری ہونا چاہئیں کمشنر راولپنڈی نے واضح طور پر بتایا ہے کہ کس قسم کی دھاندلی ہوئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، اگر فارم 45 کے تحت نتائج جاری نہیں کیے جاتے تو اس سے آئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوگا، ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو سپورٹ کیا ہے وہ مرکز میں ہمارے ساتھ بیٹھے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون صارفین کیلئےبڑی سہولت متعارف
اپریل 29, 2024 -
پاکستان میں والی بال میچ آسٹریلیا کو شکست دیدی
مئی 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔