فتح جنگ:مسافربس حادثےکاشکار،10جاں بحق،متعددزخمی

0
43

موٹروےایم 14پرفتح جنگ انٹرچینج کےقریب مسافربس حادثے کاشکار ہونے سے10افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم14پرفتح جنگ انٹرچینج کے قریب تیزرفتارمسافربس الٹ گئی ۔حادثےکی وجہ سے10افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 7مسافرزخمی بھی ہوئے۔حادثہ بس ڈرائیورکی غفلت کی وجہ سےپیش آیاہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کامزیدکہناہےکہ حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمیوں کوٹی ایچ کیوفتح جنگ منتقل کردیاگیا،مسافربس بہاولپورسےاسلام آبادکی جانب جارہی تھی۔

Leave a reply