فولڈ ایبل آئی فون کب آئے گا اور کیسا ہوگا؟

0
45

پاکستان ٹوڈے: آئی فون صارفین کیلئے سر پرائز، فولڈ ایبل آئی فون کب آئے گا اور کیسا ہوگا؟ 

سام سنگ، موٹورولا اور گوگل جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں بالترتیب گیلکسی زیڈ، موٹورولا ریزر پلس اور پکسل فولڈ جیسے فولڈ ایبل سمارٹ فونز لانچ کر چکیں، تاہم ایپل نے اس دوران اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون ریلیز نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواںسال ستمبر میں ایپل فلپ فون متعارف کرا سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق ایپل اے آر وی آر ہیڈ سیٹ دی ایپل وژن پرو پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز لانچ کرے گا یا نہیں، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ایپل آئی فون فلپ ماڈل پر کام کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ مِنی کے سائز جتنا فولڈ ایبل ٹیبلٹ بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔دی انفارمیشن کے مطابق ایپل اپنے فولڈنگ آئی فونز کے دو طرح سائز پر کام کر رہا ہے۔ فولڈ ایبل آئی فون کی بناوٹ سام سنگ گیلکسی زیڈ، فلپ فائیو یا موٹورولا ریزر پلس جیسی ہو سکتی ہے، تاہم ان فونز کو بنانے کے حوالے سے ایپل کو اپنے معیار کے باعث تحفظات کا سامنا ہے۔

Leave a reply