فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے

0
93

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں اداکارہ علیزے سلطان اور اداکار فیروز خان کے بچوں کی حوالگی سے متعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی، صلح نامہ کے بعد فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی اور علیزے سلطان نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔

عدالت نے درخواستیں واپس لینے پر سماعت نمٹادی، دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کو پرنٹنگ طرز پر کسٹڈی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

صلح نامے کے مطابق بیٹا سلطان اپنے باپ فیروز خان کے پاس رہے گا جبکہ بیٹی اپنی ماں علیزے فاطمہ کے پاس رہے گی۔

اس کے علاوہ دونوں والدین بچوں کے ساتھ کسی وقت بھی فون، ویڈیو کال پر بات کر سکتے ہیں، خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

صلح نامے میں علیزے سلطان اور فیروز خان کے اتفاق سے فیصلہ کیا گیا کہ چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں والدین کے درمیان اتفاق رائے مشروط ہوگا۔

اس کےعلاوہ بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کریں گے، جبکہ بچی کے لئے ہر ماہ تین تاریخ تک فیروز خان 75 ہزار علیزے کے اکائونٹ میں منتقل کرنا ہوں گے۔

بچی کی دی جانی والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا، بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ فیروز ادا کریں گے ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہوں گے کہ وہ ہسپتال کے اخراجات ادا کریں۔

Leave a reply