فیض آباداحتجاج کیس میں اہم پیشرفت

0
8

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پرفیض آبادکےمقام پراحتجاج کامعاملہ،ملزمان نےوکالت نامےجمع کرادئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےبانی پی ٹی آئی کی نااہلی پرفیض آبادکےمقام پراحتجاج کےکیس کی سماعت کی۔
فیصل جاوید،راجہ ماجدحیدرودیگرملزمان نےوکالت نامےجمع کرادئیے۔
ملزم فیصل جاویدکی جانب سےحاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
جس پرجج طاہرعباس سپرانےریمارکس دئیےکہ ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
وکیل صفائی نےکہاکہ آج آپ 10جولائی کی تاریخ دےدیں۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت10جولائی تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply