فیک ویڈیوسیکنڈل:عدالت کاایف آئی اےپرعدم اطمینان

0
49

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کرنےکےکیس میں عدالت نےایف آئی اےپرعدم اطمینان کااظہارکیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاویدخان کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دی ۔
لاہورہائیکورٹ میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل کرنےکےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری عدالت میں پیش ہوئیں،درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں۔پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید خان اور دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی۔ایف آئی اے نے فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی نہیں کی۔درخواست گزار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی ہے۔درخواست گزار کے آئین میں دیئے بنیادی حقوق پامال ہوئے ہیں ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دےیہ بھی استدعاکی گئی کہ عدالت ایف آئی اے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرے اورعدالت ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نےکہاکہ اس کیس کے لیے چار رکنی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔جے آئی ٹی کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم رانا شاہنواز خان ہیں، ممبران میں عاطف جاں ،علی رضا ،غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔ تینوں ممبران سب انسپکٹرز ہیں، نادرا اور دیگر حکام کو خطوط لکھ دیے گیے ہیں۔
عدالت نےایکس سابق (ٹویٹر)سےتفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایف ائی اے کے ایس او پیز طلب کر لیے، عدالت نے ایف آئی اے کے زیر سماعت انکوائریوں اور فیصلہ شدہ کیسوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
عدالت نےایف آئی اے افسرکی رپورٹ پر عدم اطمینان کیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیےکہ لوگ ہاتھوں میں ڈنڈا اٹھا لیں ۔
چیف جسٹس نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرسےاستفسارکیاکہ کیا یہ آپ کا پہلا کیس ہے ۔
چیف جسٹس نےکہاکہ کیا یہ رپورٹ آپ نے تیار نہیں کی، آپ نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے کس کو رکھا ہوا ہے۔ بتائیں ایف ائی اے کے ایس او پیز کیا ہیں۔ آپ لوگ سائبر کرائم کا کس طرح ڈیٹا مرتب کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے سربراہ کی سرزنش کی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ ایف آئی اے کا کام صرف اتنا ہے کہ اسکو درخواست دو اور بھول جاؤ ۔
عدالت کا جے آئی ٹی سربراہ کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے پر اظہار برہمی ۔عدالت میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور پیش نہ ہوئے۔ عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لطیف نے رپورٹ پیش کر دی۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply