صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پراہم پیغامات جاری کردئیے۔
صدرمملکت:
صدرمملکت آصف علی زرداری کابانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی76ویں برسی کےموقع پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ پوری قوم قائداعظم کی انتہائی مقروض ہے،قوم کو ان کی انتھک جدوجہد اور حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے جس نے لاکھوں مسلمانوں کی قسمت سنواری۔قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔
اپنےپیغام میں اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم برصغیر کے مسلمان ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کے انتہائی مقروض ہیں جہاں وہ با عزت طور پر اپنے سیاسی ، ثقافتی اور مذہبی حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی، پاکستان کیلئے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا، قائد اعظم ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے ’’اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط‘‘ کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف:
وزیراعظم شہبازشریف کابابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کے76ویں یوم وفات کے موقع پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ مجھ سمیت آج پوری قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 76واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔اقوام عالم کی تاریخ کے اوراق میں قائداعظم محمد علی جناح کا نام ہمیشہ ایک صاحب بصیرت اور نامور سیاستدان کے طور پر درج کیا جائے گا۔ انہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے لیے آزادی کی تحریک کی ایسی بے مثال اور بہترین قیادت کی کہ رہتی دنیا تک اس خطے کے مسلمانوں کیلئے دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم ہوئی۔ تحریک آزادیِ پاکستان، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے قائد اعظم کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ اس تحریک کی کامیابی اور ایک آزاد و خودمختار پاکستان کا قیام بابائے قوم کی سیاسی سوچ کی وسعت اور دور اندیش قیادت کا عملی ثبوت ہے۔جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کے لیے ان کی انتھک جدوجہد نے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں متنوع ثقافتوں کے باوجود ہر شہری کو یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں۔ قائد اعظم کا اتحاد اور ایمان کے دیرینہ اصولوں پر زور ہمارے معاشرے کے تانے بانے میں گہرائی سے گونجتا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ آج کے دن ہم قائد اعظم کے تفویض کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے، قائد کے پاکستان کے حصول کیلئے ان کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی نظریاتی اساس کو ذہن میں رکھتے ہوئے عصری چیلنجز کو ایک عظیم قوم کی طرح مسخر کرنا ہے، قائداعظم کو یاد کرتے ہوئے ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے سے اپنے فرائض کو بھی یاد رکھنا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں میں دیانت، محنت اور حب الوطنی کی وہ اقدار پیدا کریں جن کا قائد اعظم عملی نمونہ تھے۔آج ہم ایک ایسے پاکستان کے حصول کے لیے انتھک محنت کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں جو ہمارے بانی کے نظریات کو عملی جامہ پہناتا ہے ایک ایسی قوم جہاں امن و انصاف ہو اور ہر شہری کو ترقی کا یکساں موقع ملے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔