چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےچیمپئنزٹرافی سےقبل قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کاپراجیکٹ مکمل کرنے کا ٹاسک دےدیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دور ہ کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ بیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ کے کام میں تیزی لائی جائےاور30 ستمبر تک بیسمنٹ مکمل کرکے فلورز پر کام شروع کیا جائے۔چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ ہر صورت مکمل کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔بیسمنٹ کے جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کی پراجیکٹ کی ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت ،محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ضروری ہدایات دیں۔
ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک، سینئر جنرل منیجر انفراسٹرکچر، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عدم ادائیگی پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
اکتوبر 12, 2024ملتان ٹیسٹ:پاکستان کوانگلینڈکےہاتھوں عبرتناک شکست
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔