(پاکستان ٹوڈے) قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد 334 نشستوں پر نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی، مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں، 9 آزاد ارکان اس میں شامل ہوئے، خواتین کی 34 اور اقلیت کی 5 نشستیں ملی ہیں۔
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے ،قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ پی پی نے 54 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسے 16 خواتین کی جبکہ 3 اقلیت کی مخصوص نشستیں ملی ہیں۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، انہوں نے 17 جنرل نشستیں جیتی، انہیں 4 خواتین اور اقلیت کی 1 سیٹ ملی ہے، قومی اسمبلی میں جےیوآئی کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی، جےیوآئی نے قومی اسمبلی کی 6 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 4 اور اقلیت کی ایک مختص نشست اُسے ملی۔
قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے، جن میں 3 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی ہے، ایوان میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہوگئی ہے، پارٹی نے 3 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ ایک آزاد رکن نے شمولیت اختیار کی، انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی
قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ (ض)، بی اے پی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے، قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 8 ہے جبکہ این اے 8 باجوڑ پر الیکشن نہیں ہوا جبکہ این اے 146 خانیوال کا نوٹیفکیشن تاحال رکاہواہے۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔