
وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضوان بھی ٹیم میں گروپ بندی کےمعاملے پربول پڑے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےوائٹ بال ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔ٹیم میں نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق باتیں سنتا ہوں۔
محمدرضوان کامزیدکہناتھاکہ چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔
ایشیاکپ اورورلڈکپ ہماراہدف ہے،سلمان آغا
مارچ 15, 2025پی ایس ایل 10ٹرافی کا تاریخ میں پہلی بارٹورکافیصلہ
مارچ 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے
مارچ 8, 2024 -
عالمی منڈی میں خام تیل وگیس کی قیمتوں میں کمی
اکتوبر 28, 2024 -
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کامعاملہ:سپیکرقومی اسمبلی کااہم بیان
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔