قومی کرکٹرشاہین آفریدی کےہاں ننھےمہمان کی آمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرشاہین آفریدی کےہاں ننھےمہمان کی آمد،کھلاڑی کومبارکبادملنےکاسلسلہ جاری۔
فاسٹ بولرشاہین آفریدی کے بیٹے کی ولادت آج صبح ہوئی،شاہین آفریدی کو آج صبح اسٹیڈیم پہنچتے ہوئے راستے میں بیٹے کی ولادت کی خبر ملی۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور پی سی بی بورڈ کےممبران نےشاہین آفریدی کومبارکباددی۔
شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔