قیمت میں اضافہ:سونانئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

0
17

قیمت میں اضافہ کےبعدمقامی و عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت نےتاریخ رقم کردی۔
سوناخریداروں کےلئے بُری خبر، صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

Leave a reply