لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےمیٹرک کےسالانہ امتحانات کااعلان کردیا۔
لاہوربورڈسے 1 لاکھ 74 ہزار 5 سو 37 طلباوطالبات نے کامیابی حاصل کی، 2 لاکھ 50 ہزار 2سو 27 نے امتحانات میں شرکت کی، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ 52 ہزار 750 نے رجسٹریشن کروائی۔
لاہوربورڈکےمیٹرک نتائج کےمطابق پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔
چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے۔
میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے، طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، بچوں کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔
فیصل آباد
فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا،فیصل آبادبورڈ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 74 ہزار 5 سو 68 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،1 لاکھ 39 ہزار 2 سو 13 امیدوار کامیاب ہوئے۔
فیصل آبادبورڈ میں ڈی پی ایس کی طالبہ عروج فاطمہ 1189 نمبر لے کرفرسٹ رہیں ،1187 نمبر کے ساتھ دو لڑکوں محمد فائق اور علی احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا ، ایجوکیشن بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ڈی پی ایس سکول میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیئے گئے۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج اور پوزیشنز ہولڈرز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر گوجرانوالہ نے خصوصی شرکت کی۔امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 امیدواروں نے شرکت کی،کامیابی کا تناسب74.91 فیصد رہا، امتحانات میں 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے، امتحان میں سائنس گروپ کے شجاع امیر نے1200 میں سے 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، ابیرہ شاہد اور میمونہ لیاقت نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملتان
تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک سال 2024 کے سالانہ امتحان کا نتائج کا اعلان کردیا،سال 2024 میں 125896 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ، 98955 طلبہ و طالبات پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب 78.60 فیصد رہا ۔
لڑکیوں کی نسبت لڑکوں نےمیدان مارلیا۔ پہلی دو پوزیشنز پر لڑکوں کا قبضہ رہا، انس جاوید نے 1191 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،1190 نمبرز کے ساتھ محمد فیضان شوکت نے دوسری، 1188 نمبرز کے ساتھ رانیہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی
راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 20 ہزار 14 میں سے 1 لاکھ 19 ہزار 2سو 65 امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا، 87ہزار 6سو 39 امیدواران میٹرک کے سالانہ امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح 73.49 رہی، میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 59ہزار 9سو 80 طالبات جبکہ 59ہزار 2سو 85 طلبہ نے شرکت کی۔
جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105نمبر کے ساتھ فرسٹ،لائبہ عروج 1103سکینڈ،نائمہ فاروقی 1087نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی،زوہیب عمران 1017 سکینڈ، جواد محمود ملک نے 1007 لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔
بہاولپور
بہاولپور تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کا سالانہ رزلٹ جاری کر دیا، سالانہ امتحان میں کل 96273طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، میٹرک امتحانات میں کل 71892 طلبہ وطالبات کامیاب رہے ، طلبہ وطالبات کی کامیابی کا تناسب 75.49رہا۔
کڑاکے کی سردی،جنوری میں سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔