لاہور:سی ٹی ڈی اور د ہشتگر دوں میں فائرنگ،3ملزمان ہلاک

0
12

لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم فورس( سی ٹی ڈی) اوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجےمیں تین دہشت گرد ہلاک اوردوفرارہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہےکہ لاہور ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ،جس پردہشت گردوں نےسی ٹی ڈی پرفائرنگ کردی،سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی پرتین دہشتگرد موقع پرہی مارےگئےجبکہ دوفرارہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، تین ڈیٹونیٹر ،سیفٹی فیوز وائر ، دو رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔فراردہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

Leave a reply