لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،جل تھل ایک ہوگیا

0
1

صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
باغوں کےشہرلاہورمیں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، بادل برستےہی گرمی اورحبس کی شدت میں کمی ہوگئی۔
شہرکےمختلف علاقوں میں بادل جم کےبرسے،ایبٹ روڈ،مال روڈکےاطراف، لاہورہائیکورٹ اورگردونواح میں بارش ہوئی،جبکہ لکشمی چوک ،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں تیزبارش ہونےسےجل تھل ایک ہوگیا،بارش کے باعث سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنےلگیں۔
رائیونڈروڈ،جوہرٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن اورٹاؤن شپ کےاطراف میں بادل جم کربرسیں۔
شہرلاہورمیں سب سےزیادہ بارش کہاں پرہوئی رپورٹ سامنےآگئی،پانی والا تالاب میں سب سےزیادہ 68ملی میٹربارش،لکشمی چوک58،چوک ناخدا39 ،گلبرگ میں5ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
فرخ آبادمیں 26،اقبال ٹاؤن12،نشترٹاؤن میں 8ملی میٹربارش ریکارڈجبکہ گلشن راوی10،سمن آباد7، جوہرٹاؤن9اورقرطبہ چوک میں1ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply