لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش:موسم خوشگوارہوگیا

0
9

لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیااورٹھنڈی چلنےسےحبس میں کمی کےباعث موسم خوشگوارہوگیا۔
شہرکےمختلف علاقوں میں گزشتہ رات سےوقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے،بارش کےباعث موسم میں کافی تبدیلی آئی ہے،گرمی سےپریشان شہریوں کےمرجھائےچہرئےکھل اُٹھےہیں۔
مسلم ٹاؤن،کریم بلاک ،اقبال ٹاؤن،وحدت روڈ،ملتان روڈمیں بارش ہوئی،کلمہ چوک ،گلبرگ،فردوس مارکیٹ،جیل روڈ،مال روڈ،ظہورالٰہی روڈ،کینٹ،مغلپورہ،تاجپورہ میں بھی بادل برسیں۔جبکہ کینال روڈ،سمن آباد،ڈیفنس،ہربنس پورہ،دھرم پورہ،لکشمی،ہال روڈ،گوالمنڈی میں بھی بادلوں نےاپنارنگ جمایا۔
بارش کےباعث انتظامیہ حرکت میں آگئی نشیبی علاقوں سےپانی نکل نےکےلئےمتحرک ہوگئی۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے30اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply