لاہور اور گردو نواح میں بارش،ژالہ باری سےموسم سرد

0
158

لاہور : (پاکستان ٹوڈے) پنجاب کے شہر لاہوراورگردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔

لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ایک ، زمین سفیداولوں سے ڈھک گئی، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہوگیا ۔

شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاون،تاجپورہ ، ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں ژالہ باری ہوئی ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

 

Leave a reply