لاہورسمیت مختلف شہروں میں آندھی طوفان اور بارش سے قہر ڈھاتی گرمی ختم ہوگئی، اور حادثات میں 8 افراد جان ہو گئے۔
لاہور سمیت قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر شہروں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ اوربلوچستان میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، سبی میں درجہ حرارت47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ موہنجو دڑو، شہید بینظیر آباد اور دادو میں پارا 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔
ادھر کے پی کے کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، پشاور، پٹن، مالم جبہ، پارا چنار، بالا کوٹ، کالام میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 8 افراد سے زائد جاں بحق ہو گئے، جبکہ40 کے قریب زخمی ہوئے۔
خوشاب پیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی چل بسے، والد شدید زخمی ہو گیا، ڈی آئی خان میں گھر پرآسمانی بجلی گرنے سے خاتون دم توڑ گئی۔ جبکہ گوجرانوالہ میں تیز آندھی سے دیوار اور چھت گر گئی، لڑکی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفانی بارشوں کے دوران پی ڈی ایم اے، واسا اور دیگر اداروں، انتظامیہ کو مستعد اور متحرک رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے زخمی افراد کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024190ملین پاؤنڈریفرنس:کارروائی کےبغیرسماعت ملتوی
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔