لاہور چڑیا گھر: بچوں بڑوں کی پسندیدہ سیرگاہ

رپورٹ: امبرا حفیظ
0
12

لاہور کی خوبصورت تفریح گاہوں میں سے ایک چڑیاگھر ہے۔ یہ چڑیا گھر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے بڑے چڑیا گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہرقسم کے جانور اور پرندے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
لاہور چڑیا گھر 1872 میں قائم کیا گیا یہ چڑیا گھر 25 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس چڑیا گھر میں بے شمار جانور ہیں جیسے شیر، سانپ، زرافہ، بندر، ہاتھی، ہرن، بارہ سنگھا، اور بیشمار پرندے۔ یہ مقام بچوں کا سب سے پسندیدہ مقام تصور ہوتا ہے۔
2024 اب اس چڑیا گھر کی مزید تزئین اور آرائش کی گئی ہے اور اسے دوبارہ شہریوں کےلئے کھول دیا گیا ہے۔ نئے چڑیا گھر کو انٹرنیشنل طرز کا بنا دیا گیا ہے جس میں شیشے کے پنجرے نصب کیے گئے ہیں۔
چڑیا گھر کے داخلی دروازے پر ایک کشادہ پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ اندر داخل ہوتے ہی لوگوں کے استقبال کے لیے شیر کے دو بڑے مجسمے بنائے گئے ہیں۔
ایشیا کا سب سے بڑا سانپوں کا گھر بنایا گیا ہے جہاں ہر طرح کے سانپ رکھے گئے ہیں۔ شیروں کے رہنے کے لیے پہاڑیاں، تالاب بنا دیے گئے ہیں تاکہ شیروں کو جنگل جیسا ماحول مل سکے۔
چڑیا گھر کو مزید خوبصورت اور کشادہ بنانے کے ساتھ ساتھ باہر سے نئے جانور بھی لائے گئے ہیں۔ جس میں شتر مرغ کی جوڑی، مختلف رنگوں اور نسلوں کے طو طے، وائٹ ٹائیگر شامل ہیں۔ جو چڑیا گھر کو اور زیادہ خوبصورت اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا قومی جانور مارخور بھی چڑیا گھر میں موجود ہے۔
لاہور چڑیا گھر نہ صرف مقامی افراد کے لیے بلکہ سیاحوں کے لیے بھی ایک پسندیدہ تفریحی مقام ہے ۔

Leave a reply