پاکستان ٹوڈے: لنکڈان اس پلیٹ فارم میں ایسا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس کے صارفین کے لیے بالکل نیا ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق لنکڈان میں گیمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے، جو اسے ملازمت کی تلاش یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گیمز کے اضافے سے سائٹ پر صارفین کی انگیج منٹ بڑھ جائے گی۔ ابھی واضح نہیں کہ کس طرح کی گیمز کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بزل گیمز جیسے ورڈل یا اسی طرح کی دیگر گیمز کو لنکڈان کا حصہ بنایا جائے گا۔
گیمز کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کی تصدیق لنکڈان کے ایک ترجمان نے بھی کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گیمز سے لوگوں کے درمیان بات چیت بڑھے گی اور ان کے باہمی تعلقات بھی گہرے ہوں گے۔
مائیکرو سافٹ کو گیمنگ کی دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ کمپنی ایکس باکس تیار کرتی ہے جبکہ حال ہی میں اس نے Activision Blizzard کو بھی خریدا ہے۔
ایپل کا بالکل نئی ڈیوائس 2025میں متعارف کروانے کا امکان
اکتوبر 2, 2024مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی کا شاہکارنیا ٹول متعارف
ستمبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فخرپاکستان ارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری
اگست 16, 2024 -
بجلی کےبھاری بل فنکار برادری بھی بولنے پر مجبور
جولائی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔