لڑکیوں کا کونسا عمل میاں بیوی میں علیحدگی کا سبب بن رہا ہے؟ حبا علی کا بڑا انکشاف

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ حباعلی نےانکشاف کیاکہ میاں بیوی میں علیحدگی کاسبب خواتین کی جلن اور مقابلے کی عادت ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نےایک انٹرویومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پرنجی زندگی اورکیرئیرسےمتعلق بڑی تفصیل کےساتھ گفتگوکی ،میزبان نےاداکارہ سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئےجن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےحباعلی سےسوال کیاکہ لڑکیوں کا کون سا عمل میاں بیوی میں علیحدگی کا سبب بن رہا ہے؟
اداکارہ نےبڑاہی دلچسپ اوردلیل کےساتھ جواب دیا۔انہوں نےبتایاکہ معاشرےمیں گھرخراب ہونےکی سب سےبڑی وجہ لڑکیوں میں جلن اور مقابلے کی عادت ہے ۔
دوران گفتگو اداکارہ نے اپنی ایک دوست کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ میری دوست کے شوہر نے مجھےکال کرکے کہا کہ میری بیوی سے میرا رشتہ صرف اس لیے خراب ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ اپنا اور دوسروں کا مقابلہ کرکے مجھے باتیں سناتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق میری دوست کے شوہر کا کہنا تھاکہ میری بیوی مجھے بار بار بتاتی ہے کہ فلاں نے یہ گاڑی خرید لی ، فلاں نے وہ ماڈل لےلیا لیکن تم مجھے ابھی تک یہ گاڑی نہیں دلاسکے، میری دوست نے برتھ ڈے پر ایسا ڈریس پہنا تھا تو مجھے بھی ایسا ہی پہننا ہے۔
اداکارہ نے خواتین کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ہر انسان کے معاشی حالات دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح ہر گھر کے اصول اور طریقے بھی دوسرے گھروں سے مختلف ہوتےہیں لہٰذا اپنا مقابلہ کسی سے نہ کریں۔
حبا علی نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ آج کل سوشل میڈیانےبھی لڑکیوں کادماغ خراب کیاہواہے، لیکن میں لڑکیوں کو یہی کہوں گی کسی کی سنی سنائی باتوں اور دیکھا دیکھی پر عمل کرنے کے بجائے اپنی عقل کا استعمال کریں ۔ اوراپنےگھرکوبچائیں۔