آئی ایس پی آرنےکہاہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکوفوجی تحویل میں لےلیاگیا،کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نےکہاہےکہ سپریم کورٹ کےاحکامات پرعمل کرتےہوئے ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کوتحویل میں لےلیاگیا۔تحقیقات کےتحت اُن کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع ہوگئی۔سپریم کورٹ کے احکامات پر پاک فوج نے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی ۔
ترجمان پاک فوج نےمزیدکہاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا۔ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہوگیا۔بعد از ریٹائرمنٹ آرمی ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیوں پر کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©