لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر عالمی برادری کو تشویش
پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں عالمی برادری خدشات کا اظہار کر رہی ہے ،، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اپنے ردعمل میں مشکلات کے باوجود اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پر پاکستانی عوام کی تعریف، خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔اس کے ساتھ ہی انتخابی عمل کی غیر شفافیت پر اُٹھنے والے سوالات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔تینوں نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، اُنہیں جمع ہونے کی آزادی سے محروم رکھا گیا۔
برطانیہ نے الیکشن کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعریف کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ تمام جماعتوں کو با ضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی، کچھ سیاسی رہنماؤں کو انتخابات میں شرکت سے روکنے کیلئے قانونی طریقہ کار کا غلط استعمال کیا گیا، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ بندش نتائج میں تاخیر اور گنتی میں بے ضابطگیوں کے دعوؤں کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی اور دخل اندازی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔یورپی یونین نے بھی یہی مطالبہ کیا اور یورپی مبصرین کی مجوزہ انتخابی سفارشات پر عمل درآمد پر زور دیا۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے پاکستان کو انسداد دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا رہا تاہم اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ جی ایس پی پلس کی رپورٹ میں بتائی گئی خامیوں کو دور کرنے کیلئے درکار معاشی اصلاحات پر توجہ دے۔
برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر سکیورٹی، معیشت، انسانی حقوق اور گڈ گورننس کے فروغ پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99، ن لیگ 71اور پی پی قومی اسمبلی کی 53 نشستوں پرکامیاب
متحدہ قومی موومنٹ 17، پاکستان مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام اور استحکام پاکستان پارٹی 2، 2 نشستیں جیت چکی ہیں، سندھ میں پی پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
برطانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعریف کرتے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک برطانیہ دیرینہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ہمارے لوگوں کے درمیان مضبوط روابط ہیں، انتخابات کی شفافیت اور شمولیت کے فقدان پر خدشات کو بھی تسلیم کرتے ہیں، اہم اصلاحات کیلئے مینڈیٹ کے ساتھ عوامی حکومت کا انتخاب ضروری ہے
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گورنر ہاؤس پہنچ گئیں
مارچ 8, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑا
جولائی 10, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔