لیپ ڈے پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی نیا دلچسپ ڈوڈل جاری، لیپ ایئر کیوں‌ ہوتا ہے؟

0
116

رواں سال 2024 لیپ ایئر، جو 366 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے آج 29 فروری ہے لیپ ڈے پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے نیا دلچسپ ڈوڈل جاری کیا۔

مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ہر اہم دن پر نیا دلچسپ ڈوڈل جاری کرتا رہتا ہے۔ رواں سال 2024 کیونکہ لیپ ایئر ہے جو معمول کے 365 کے بجائے 366 دنوں پر مشتمل ہے۔ ہر چار سال بعد آنے والے لیپ ایئر پر گوگل کیوں خاموش رہتا اس لیے اس نے لیپ ڈے کی مناسب سے دلچسپ ڈوڈل جاری کر دیا۔

یہ مینڈک دونوں ہندسوں کے درمیان اپنی جگہ بنا کر خوشی کا اظہار کرتا ہے اور پھر جس طرح اچانک پھدک کر آیا تھا اسی طرح اچانک اچھل کر واپس بھی چلا جاتا ہے۔

شائقین گوگل کے اس منفرد ڈوڈل کو بہت سراہ رہے ہیں۔

لیپ ایئرز کیوں ہوتے ہیں؟

ہمارے کیلینڈر کے مطابق ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہے جو زمین کو سورج کے گرد مدار میں گھومنے کے لیے درکار ہوتا ہے تاہم یہ مدت پورے 365 دن نہیں بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کو سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے لیے 365.242190 دن درکار ہوتے ہیں۔

یہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 48 منٹ اور 56 سیکنڈ بنتے ہیں۔ اسے سائڈیریل ایئر کہتے ہیں۔

Leave a reply