
مارگلہ ہلز غیرقانونی تعمیرات کیس میں سپریم کورٹ نےسی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلزپرغیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی۔سی ڈی اےوکیل اورڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے۔
مونال ریسٹورنٹ کےوکیل موقف اختیارکیاکہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے حکم پر ہمارے ریسٹورنٹ کو گرا دیا گیا مگر مارگلہ ہلز میں ابھی 134 کے قریب ہوٹل ریسٹورینٹس اور کھوکھے قائم ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ مارگلہ ہلز پروٹیکٹڈ ایریا ہے، وہاں ہر قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ کیاسپریم کورٹ کاآرڈ رصرف ایک ریسٹورنٹ کےلئےتھا،عدالت نےمارگلہ ہلزمیں تعمیرات کےحوالےسےاصول طےکردیا،سی ڈی اےاپناکام کیوں نہیں کرتا۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےکہاکہ مارگلہ ہلزمیں ہرقسم کی تعمیرات کوغیرقانونی قراردیاگیا، ابھی کتنی غیرقانونی تعمیرات مارگلہ ہلزمیں باقی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کےوکیل نےکہاکہ مارگلہ میں 132میں سے80تعمیرات باقی ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ سی ڈی اےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہاہے؟
ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی نےکہاکہ مارگلہ ہلزمیں50سےزائدکھوکھےچل رہے ہیں ۔
ڈی جی ایف پی اےنےکہاکہ کھوکھےمارگلہ ہلزمیں ماحولیاتی مسائل کاسبب بن رہےہیں۔
میونسپل کارپوریشن کےوکیل نےموقف اپنایاکہ مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں اسلام آبادکلب بھی آجاناہے۔
جسٹس مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ بات مارگلہ ہلزکی ہوتی ہےآپ سپریم کورٹ اوراسلام آبادکلب چلےجاتےہیں۔
جسٹس نعیم اخترنےریمارکس دئیےکہ 1960کےماسٹرپلان میں سپریم کورٹ بھی مارگلہ نیشنل پارک میں تعمیرہوئی۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےکہاکہ سی ڈی اےپہلےغیرقانونی تعمیرات دیکھ لے،مارگلہ ہلزسےفارغ ہوکرپھرسپریم کورٹ کوسی ڈی اےدیکھ لے۔
ڈی جی سی ڈی اےنےکہاکہ عدالتی احکامات میں کھوکھوں کوگرانےسےروک دیاگیاتھا۔
جسٹس امین الدین خان نےاستفسارکیاکہ مارگلہ ہلزمیں کتنےکھوکھےہیں؟
جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دئیےکہ جتنی بربادی خیبرپختونخوامیں مارگلہ ہلزمیں ہوئی سوچ نہیں سکتے،جاکردیکھیں وہاں کیاحال ہے؟
سپریم کورٹ نےسی ڈی اےسےغیرقانونی تعمیرات پررپورٹ طلب کرلی۔
کارکنوں کی حفاظت،صحت اورعزت کویقینی بنائیں،وزیراعظم
اپریل 28, 2025پہلگام واقعہ:چین پاکستان کی حمایت میں بول پڑا
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسلادھاربارش سےنشترسپورٹس کمپلیکس پانی میں ڈوب گیا
جولائی 26, 2024 -
سرداراخترمینگل کااستعفیٰ:سپیکرنےکارروائی روک دی
ستمبر 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔