کوئٹہ:(پاکستان ٹوڈے)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں۔
اس فیسٹول کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اسٹیج پر فلمساز وجاہت رؤف کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہوتی ہیں۔
اسی دوران شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی جاتی ہے تو اداکارہ بولتے بولتے رُک جاتی ہیں اور پھر چونکتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتی ہیں۔
ماہرہ خان اپنی تقریر روکتی ہیں اور پھر شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اُن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔
اس واقعے کے بعد، جب شائقین نے ماہرہ خان سے اُن کی کسی بھی فلم کا مشہور ڈائیلاگ سُنانے کے لیے اصرار کیا تو اداکارہ نے صاف انکار کردیا۔
بعدازاں، ماہرہ خان نے اپنی تقریر کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ڈائیلاگ ‘وے مولیا’ بول کر سب کو خوش کردیا۔
بھائی کی شادی پررقص:اداکارہ حرامانی مشکل میں پھنس گئیں
دسمبر 25, 2024یشماگل کب اورکہاں شادی کریں گی؟
دسمبر 25, 2024اسلام میں کم عمرمردسےشادی کی ممانعت نہیں،یاسرہ رضوی
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عظمی بخاری کے ساتھ نازیبا اشارے کا معاملہ
مارچ 25, 2024 -
قومی اسمبلی کااجلاس:پی ٹی آئی اراکین کےپروڈکشن آرڈ رجاری
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔