ماہرہ خان کی ساڑھی کی قیمت کیا؟

0
68

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے بعد پہلی عید پر پہنی گئی دلکش سفید ساڑھی کی قمیت منظرِ عام پر آگئی۔

اکتوبر 2023 میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔

شادی کے بعد پہلی عید پر ماہرہ خان منظرِ عام سے غائب رہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی عید کی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔ لیکن عید کے ایک ہفتے بعد اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سفید ساڑھی میں ملبوس ہوکر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے پرستاروں کو خوش کردیا۔

اس ساڑھی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور سب ماہرہ خان سے اس حسین ساڑھی کی قیمت پوچھتے نظر آئے، کیونکہ فیہا جمشید کے ملبوسات کی آفیشل ویب سائٹ نہیں جہاں سے اس ساڑھی کی قیمت معلوم کی جاسکے۔

ساڑھی کی قیمت اگرچہ ماہرہ خان نے نہیں بتائی لیکن فیہا جمشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساڑھی کی معلومات فراہم کی اور اس کا نام ‘چاندنی’ بتایا۔

اس علا وہ ازیں فیہا جمشید سے رابطہ کرنے پر اس ساڑھی کی قمیت بھی سامنے آگئی جو 95ہزار روپے ہے اور یہ قیمت صرف کپڑے کی ہے۔ ساڑھی سلوانے پر اس قیمت میں اضافہ ہوجائیگا۔

اس ساڑھی کی مزید تفصیلات بھی فراہم کی گئیں کہ ساڑھی اورگینزا کپڑے سے تیار کی گئی جس کے گھیر پر سفید اور سلور سیکوئنس کا کام کیا گیا۔ ساڑھی کے پلّو پر موتیوں جڑی بیل لگائی گئی جبکہ پلو کے دو کناروں پر موتی بھی لٹکائے گئے۔

Leave a reply