مایہ ناز اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

0
17

مایہ ناز اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔پرُ وقار، با رعب اور شاہانہ انداز کے کرداروں کی بات ہو تو طاہرہ واسطی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔
1944 میں سرگودھا میں پیدا ہونیوالی طاہرہ واسطی نے سعادت حسن منٹو کے ناول سے ماخوذ ایک ڈرامہ سیریل سے شہرت کا سفر شروع کیا۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، دلدل جانگلوس، کشکول، شاہین اور ٹیپو سلطان، مورت اور چاند گرہن شامل ہیں۔
طاہرہ واسطی نے ناصرف کئی دہائیوں تک اداکاری کی، بلکہ مصنفہ کے طور پر بھی خود کو منوایا۔انہوں نے چار دہائیوں تک فن کی خدمت کی۔
نامور اداکارہ 11 مارچ 2012 کو 68 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئیں،مگر آج بھی اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply