مجھےتنہارہناپسندنہیں:ایک ساتھی کی ضرورت ہے، عامرخان

0
11

بالی ووڈکےمسٹرپروفیکشنسٹ عامرخان نےکہاہےکہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں مجھےایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔مجھے دوستی پسند ہے، میں تنہا نہیں ہوں میں اپنی سابقہ بیویوں رینا اور کرن دونوں کے بہت قریب ہوں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارعامرخان نےایک شومیں شرکت کی،جہاں پراداکارسےسوال وجواب کئےگئے۔جس پرعامرخان نےاپنی نجی زندگی اورپروفشنل زندگی بارےبھی گفتگوکی۔
میزبان نےعامرخان سےسوال کیاکہ آپ کوکس طرح کی زندگی پسندتنہائی پسندیاپھردوستوں کےساتھ جس کاجواب دیتےہوئےاداکارنےکہاکہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں کیونکہ مجھے ایک ساتھی کی ضرورت ہے، مجھے دوستی پسند ہے، میں تنہا نہیں ہوں میں اپنی سابقہ بیویوں رینا اور کرن دونوں کے بہت قریب ہوں، میں ان لوگوں کے ساتھ خوش ہوں جو میرے قریب ہیں، ہم ایک خاندان کی طرح ہیں، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں لہٰذا خود کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔
میزبان نےعامرخان سےازدواجی زندگی بارےمشہورہ منگاجس کےجواب میں اداکارنےکہاکہ میری دوشادیاں ٹوٹ چکی ہیں،لہذامیں اس مشورےکےلئےدرست انتخاب نہیں ہوں۔
شومیں عامرخان سےسوال کیاگیاکہ کیاوہ تیسری شادی کرناچاہتےہیں؟ جس کے جواب میں عامر نے کہا کہ میں اب 59 سال کا ہو چکا ہوں، دوبارہ کہاں شادی کروں گا مشکل لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے رینا دتہ سے 1986میں شادی کی تھی، عامر اور رینا کا رشتہ 2002 میں اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005میں اور اس جوڑی کے درمیان علیحدگی 2021 میں ہوئی۔

Leave a reply