(پاکستان ٹوڈے) شاہ فیصل کالونی کے دوبارہ ڈوبنے کا خدشہ
شاہ فیصل کالونی بلاک نمبر 1 کا برساتی نالہ جو جامع مسجد فیض الغفور بلاک 3 سے شروع ہوکر PAF تفصیلات کے مطابق کے قریب بڑے نالے میں گرتا ہے, 1 نمبر ٹنکی اسٹاپ پر آصف مارکیٹ کے مقام پر جگہ جگہ سے بند ہے جس کی وجہ سے برساتی پانی اوور فلو ہونے پر نشیبی علاقوں میں داخل ہوجاتا ہے.
چند سال پہلے حکومت سندھ کی جانب سے برساتی نالوں کو کلیئر کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے تھے لیکن اس برساتی نالے کا مسئلہ آج بھی حل طلب ہے.
برساتی نالے پر جگہ جگہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی کی جانب سے 26 جنوری 2024ء کو ڈپٹی ڈائریکٹر SBCA شاہ فیصل کالونی اور چیئرمین TMC شاہ فیصل ٹاؤن کے نام لیٹر جاری کیا گیا لیکن اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوسکتا.
اہلیان بلاک نمبر 1 کی ڈپٹی کمشنر کورنگی, چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کارپوریشن, TMO شاہ فیصل, اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی اور دیگر حکام سے اپیل ہے کہ برساتی نالے کو ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کے احکامات صادر کریں.
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔