مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن میں بڑی بیٹھک

0
52

سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کےفیصلہ پرالیکشن کمیشن میں ایک اوربڑی بیٹھک ہوئی۔
چیف الیکشن کمیشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا،سپریم کورٹ کےفیصلےسےمتعلق دوسرااجلاس ہوا۔اجلاس میں تحریک انصاف کومخصوص نشستیں دینےسےمتعلق غورکیاگیا،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نےآج بھی بریفنگ دی ۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن لاء ونگ نے مخصوص نشستوں کےمعاملےپر تفصیلی فیصلے تک موخر کرنے تجویز دے دی، سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کچھ ابہام موجود ہیں، ابہام دور کرنے کیلئے ان چمبر رجوع یا تفصیلی فیصلے کا انتظارکیاجاسکتاہے۔ سپریم کورٹ فیصلے پر حتمی فیصلے کی منظوری الیکشن کمیشن دے گا۔

Leave a reply