
مخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےکےمعاملےپرعدالتی فیصلے سے متاثرہ ن لیگ کی تین اراکین نے نظرثانی اپیل دائر کردی ۔
نظرثانی اپیل ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی اور سیدہ آمنہ بتول نے دائر کی ۔نظرثانی میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع نہ کرانا تسلیم شدہ حقیقت ہے۔پورا کیس سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق تھا،اپنی مرضی سے سنی اتحاد کونسل میں جانے والے 41 ارکان کو پارٹی تبدیل کرنے کیلئے 15 دن دینا آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے،قانون میں طے کردہ اصول سے ہٹ کر نیا طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا،اکثریتی فیصلہ آئین کے تحت نہیں ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،12 جولائی کے مختصر اکثریتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کی درخواست دی تھی جس پرسپریم کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایافیصلےمیں عدالت نےمخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےکاحکم جاری کیاتھا۔
یااللہ خیر!کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
مارچ 14, 2026نہال ہاشمی کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
مارچ 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت
جولائی 25, 2025 -
یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













