لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے مداح کی جانب سے شریک حیات موجی بصر کے مذہب سے متعلق ٹرولنگ کرنے پر ردعمل دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو ایک سمندر کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک فالوور نے نامناسب کمنٹ کیا کہ ’ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے۔
تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے”۔
جواب میں چند دیگر صارفین نے توجہ دلائی کہ موجی بسر مسلمان ہیں، ان کے والدین عیسائی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ موجی بسر اسلام قبول کر چکے ہیں اور مدیحہ امام کی شادی مسلمان لڑکے سے ہی ہوئی ہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے مدیحہ امام نے لکھا "حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے”۔
یاد رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، شادی کے بعد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر موجی بصر بھارتی فلم ساز ہیں۔
شوہر کے بھارتی فلمساز ہونے کے دعووں پر بعد ازاں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔
کبریٰ خان پیادیس کب سدھاریں گی؟تاریخ سامنےآگئی
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔