مدینہ منورہ کا تاریخی سلمان فارسی کنواں زائرین کی توجہ کا مرکز

0
44

مدینہ منورہ کا تاریخی سلمان فارسی کنواںزائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ 14 صدیاں قدیم یہ کنواں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جومدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع ہے۔
مدینہ منورہ میں 14 صدیاں پرانا کنواں، جس کا تعلق نبی کریم محمدﷺکے زمانے سے ہے، اس دنوںزائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مملکت میں موجود الفقیر کے نام سے مشہور اس کنویں کو بیشتر اسلامی دنیا سلمان الفارسی کے کنویں کے نام سے جانتی ہے۔یہ کنواں باغات سے گھرا ہوا ہے اور ماضی میں اس سے پانی نکالنے کیلئے پلیوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔
مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں یہ کنواں اب تالاب جیسی سہولیات کا حامل ہے۔تاریخ بتاتی ہے الفقیر کنواں کے قریب واقع ایک باغ میں سلمان فارسی ایک غلام کےطور پر کام کرتے تھے۔ نبی کریمﷺ نے باغ کے مالک کو رقم دے کر سلمان فارسی کو آزاد کرایا تھا اور یہ جگہ سلمان الفارسی کنویں کے نام سے مشہور ہو گئی۔ اب مقامی لوگ اسے الفقیر کنواں پکارتے ہیں۔
یہاں ترقیاتی کاموں میں کنویں اور اس کی نالیوں کے ارد گرد لوہے کی باڑ لگائی گئی ہے۔کنویں کے ترقیاتی کام میں اس کی اصل تعمیر برقرار رکھی گئی ہے۔یہاں کھجوروں کے درخت بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ اندرونی صحن کو بہتر بناتے ہوئے زائرین کیلئے پتھر کے بینچ بھی نصب کیے گئے ہیں۔داخلی دروازے پر ایک معلوماتی تختی بھی آویزاں کی گئی ہے، جس میں اس مقام اور اس کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات درج ہیں۔

Leave a reply