مردان یونیورسٹی میں سائنس میلے کا انعقاد

0
72

پاکستان ٹوڈے: طلبا کے پروجیکٹس نے دنگ کردیا، مردان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک شاندار سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جس میںیونیورسٹی کے طلبا نے اپنے ایجاد کردہ آلات کی خوبصورت انداز میں نمائش کی۔اس سائنس میلے میں کمشنر مردان نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرایک طالبعلم نے اپنا پروجیکٹ دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا چلایا جا سکتاہے۔

اس پروجیکٹ میں شامل دیگر طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے، لہٰذا یہ پروجیکٹ کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ کمشنر مردان نے سائنس میلہ کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور طلبا وطالبات کے پروجیکٹس بنانے پر حوصلہ افزائی کی۔

Leave a reply