مریم نوازکی ایشیاترقیاتی بینک کی ڈائریکٹرسےملاقات،معیشت مضبوطی پرتبادلہ خیال

0
40

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےایشیاترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرایماژاؤچن فین نےملاقات کی ،معیشت مضبوطی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سےترقیاتی منصوبوں،معیشت کی مضبوطی اوربنیادی ڈھانچےکی بہتری کےلئے تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ زراعت، صحت،تعلیم،انفراسٹرکچر،ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانےپربھی غورکیاگیا۔
کنٹری ڈائریکٹرایماژاؤچن فین نےپنجاب حکومت کےعوامی فلاحی اقدامات کوسراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ اےڈی بی کاتعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کرداراداکررہاہے،پنجاب حکومت سماجی واقتصادی ترقی کےلئےجامع منصوبہ بندی سےآگےبڑھ رہی ہے،اےڈی بی کےساتھ مزیداشتراک کارپنجاب میں ترقی کےمقاصدکومزیدتقویت دےگا۔

Leave a reply