مریم نورکےہاں ننھےمہمان کی آمد:اداکارہ کومبارکباددینے کا سلسلہ جاری

0
13

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مریم نورکےہاں پہلےبچےکی پیدائش ہوئی ہے،اداکارہ نےاپنےاہلخانہ اورمداحوں کوسوشل میڈیاکےذریعے یہ خبردی۔
اداکارہ مریم نورنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرمداحوں کےساتھ خوشی کی خبرشیئرکرتےہوئےساتھ میں بچےکانام بھی بتادیا۔
اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید میکسی زیب تن کر رکھی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ جاذب نظر آ رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کا نام ’نائل اسماعیل‘ ہے۔
اداکارہ نے اپنے اہل خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا سٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جن میں اداکارہ کو ہسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
بیٹےجیسی نعمت ملنےپراداکارہ مریم نورنےاللہ تعالیٰ کاشکراداکیااورمداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے مبارک باد، دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply