مسافروں کیلئے اچھی خبر:یورپی یونین کےبعدبرطانیہ کی پروازیں کھلنےکی بھی راہ ہموار

0
42

مسافروں کےلئے اچھی خبر،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)کی یورپی یونین کےبعدبرطانیہ کی پروازیں کھلنےکی بھی راہ ہموار ہوگئی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نادرشفیع ڈارکاکہناتھاکہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد اگلےماہ پاکستان آئےگا،رواں ماہ دسمبرکےتیسرےہفتےمیں بھی ایک آن لائن میٹنگ شیڈول ہے،امیدہےکہ برطانیہ کیلئےپروازیں مارچ سےشروع ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جائزہ یورپی یونین کے حالیہ جائزے سے ملتے جلتے معیار پر عمل کرے گا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ نادر شفیع ڈار نے کہا کہ ان سازگار نتائج نے اگلے چند ماہ میں برطانیہ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔

معطلی سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں آپریٹ کرتی تھی جن میں لندن کے لیے 10، مانچسٹر کے لیے 9 اور برمنگھم کے لیے 2 پروازیں شامل تھیں۔ پی آئی اے حکام کو توقع ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Leave a reply