
فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، معروف سستی ایئرلائن نے اپنی ٹکٹوں پر سیل لگا دی۔
معروف بجٹ کیریئر ایئر عربیہ نے اپنے پورے نیٹ ورک پر رعایتی کرایوں پر پانچ لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
17 فروری سے شروع ہونیوالی یہ سیل 2 مارچ تک جاری رہے گی، جس میں یکم ستمبر 2025 اور 28 مارچ 2026 کے درمیان سفر کی اجازت ہو گی۔مسافر صرف 129 درہم میں اپنی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔
کمپنی کوتوقع ہے کہ اس فروخت سے ایئر عربیہ کے وسیع فلائٹ نیٹ ورک پر نمایاں بچت ہو گی، جو مشرق وسطیٰ، ایشیا اور یورپ میں 100 سے زیادہ مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔بجٹ کیریئر متحدہ عرب امارات کے متعدد ہوائی اڈوں سے نان سٹاپ پروازیں چلاتی ہے، جس میں شارجہ، ابوظہبی، اور راس الخیمہ شامل ہے۔
ایئر لائن نے اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلدی سے بکنگ کروا لیں، کیونکہ دستیابی محدود ہے اور یہ کم کرایوں کے تمام ٹکٹوں کے بہت جلد فروخت ہونے کی امید ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکامثبت رجحان
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کامعاملہ
مئی 2, 2024 -
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا
فروری 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔