مسلسل کمی کےبعدڈالرکی قیمت میں اضافہ

0
8

مسلسل کمی کےبعدروپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 280 روپے پر مستحکم رہا۔
کا روباروکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 63 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 4 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,334 جبکہ کم ترین سطح 77,990 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply