مسلسل 121 گھنٹے،پانچ دن تک باسکٹ بال کھیلنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ

0
34

مسلسل 121 گھنٹے ، یعنی پانچ دن تک باسکٹ بال کھیلنے والا گروپ ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ،جارجیا کے مردوں کے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک مسلسل باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
اٹلانٹا میں مقیم جارجیائی باسکٹ بال گروپ نے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن سکول کے جم میں صبح 10 بجے اپنا کھیل مکمل کیا۔23 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ جن کی عمریں 17 سے 64 سال کے درمیان تھیں، انہیں وقفے کے دوران بھی ریکارڈ قائم کرنے کی مدت تک جم کے اندر رہنا ضروری تھا۔کھیل کے اختتام پر فائنل سکور 13,096 سے 12,972 تھا۔
اس کوشش سے جمع ہونیوالی رقم انسانی سمگلنگ سے لڑنے اور زندہ بچ جانیوالوں کی بازیابی کے پروگراموں میں معاونت کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

Leave a reply