مسلم لیک ن سے اتحاد، ایم کیو ایم کا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پراتحاد
مسلم لیک ن سے اتحاد، ایم کیو ایم کا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پراتحاد
پاکستان ٹوڈے کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنے اتحاد کو سیاسی اور معاشی قرار دیا ہے جس کا مقصد مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے بتایا کہ ہم حکومت سازی میں مسلم لیگ کی مکمل حمایت کریں گے، ہم نے مسلم لیگ کو حکومت سازی اور مستقبل کے حوالے سے کئی تجاویز بھی دی ہیں جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اہم پوائنٹ ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہے جس کے لیے خود ساختہ گرانی کو روکنا اہم ہوگا، اس حوالے سے وفاقی حکومت کو تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مہنگائی کی روک تھام کے لیے سخت قدم اٹھانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 18ویں ترامیم میں بھی بعض تبدیلیوں پر زور دیا ہے جس میں صوبائی گورنرز کے اختیارات میں اضافہ بھی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب میں دلچسپ فیچرسلیپ ٹائمر متعارف
جون 27, 2024 -
تحریک انصاف کا پنجاب کے حوالے سے بڑا اعلان
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔