(پاکستان ٹوڈے) پنجاب ٹرانسپورٹ رانا ثنااللہ نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے کسانوں کی جانب سے گندم خریداری بحران پر کسان تنظیموں کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا، نوازشریف نے گندم اور کسان کے دیگر معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں،
محکمہ خوراک و محکمہ زراعت سمیت دیگر حکام نوازشریف کے اجلاس کے بعد اب فالو اپ میٹنگ کریں گے، اجلاس کے دوران سرکاری حکام سمیت تمام شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوا دئیےگئے،
اجلاس میں چیف سیکرٹری، محکمہ خوراک ،محکمہ زراعت، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں صوبے میں جاری گندم بحران پر مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئیں، اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے اپنی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
نوازشریف اور مریم نواز نے تمام تجاویز کو غور سے سنا، پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس شروع، اجلاس میں گیارہ مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس پر بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کی قرارداد پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں نئے سیکرٹری جنرل کےلئے بھی مختلف ناموں پر غور و خوض کیاجا رہا ہے، اجلاس میں گیارہ مئی کے جنرل کونسل ایجنڈے پر بھی تفصیلی مشاورت، اجلاس میں حکومتی و پارٹی عہدوں کو الگ الگ کرنے سمیت پارٹی کی مجموعی تنظیم نوپر غور جاری۔
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔