مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدداوربحالی یقینی بنانی ہے، وزیراعظم

0
2

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی اورکوئی صوبائی حکومت نہیں ،ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدداوربحالی یقینی بنانی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بارشوں اورسیلاب متاثرین کیلئےامدادی سرگرمیوں پراعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔اجلاس میں وزیراعظم نےخیبرپختونخواکےسیلاب متاثرین کیلئےوفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ دینےکااعلان کیااوراُنہوں نے بارش اورسیلاب متاثرین کی مددمیں وفاقی اداروں کومزیدمتحرک ہونےکی ہدایت دی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مددہماری قومی ذمےداری ہے،یہ سیاست کانہیں بلکہ خدمت کااورلوگوں کےدکھوں پرمرہم رکھنےکاوقت ہے،وفاقی حکومت جاں بحق افرادکےساتھ متاثرین کوبھی وزیراعظم پیکج کےتحت امدادی رقوم دے گی ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی اورکوئی صوبائی حکومت نہیں ،ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدداوربحالی یقینی بنانی ہے،متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم اوربحالی کےآپریشن کی نگرانی وزیرامورکشمیرکریں گے،بجلی،پانی اورسڑکوں دیگرسہولیات کی بحالی کی نگرانی متعلقہ وفاقی وزراء کریں گے،تمام متعلقہ وزراء خیبرپختونخوا،آزادکشمیراورگلگت بلتستان خودجائیں۔

Leave a reply