معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے

0
13

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہریحیٰ صدیقی طویل علالت کےبعدوفات پاگئے۔
اداکارہ شگفتہ اعجازنےشوہرکےانتقال کی خبرفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ کےذریعے مداحوں کودی۔
شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو ان کے شوہر خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔انہوں نے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بھی درخواست کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے، جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہےکہ اداکارہ شگفتہ اعجازنےیحییٰ  صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔

Leave a reply