
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارلطیف کپاڈیہ کومداحوں بچھڑے23برس بیت گئے۔
27مارچ1934کوانڈیاکےشہرناسک میں آنکھ کھولنےوالےاداکارلطیف کپاڈیہ جوکہ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہو گئے، بنیادی طور پر وہ بینکاری کے شعبے سے وابستہ تھے لیکن اداکاری کا شوق رکھتے تھے۔
سینئراداکارلطیف کپاڈیہ نےپچاس کی دہائی میں کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے اور اپنےفن کالوہا منوایا،لطیف کپاڈیہ 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے۔
چاردہائیوں تک ٹی وی اورسٹیج پرراج کرنےوالےاداکارلطیف کپاڈیہ نےاپنےفن سےلوگوں کےدلوں اپنامقام بنایااُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو شامل ہیں، ان کا کام آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔
فنی خدمات کے صلے میں 23 مارچ 2001ء کواداکارلطیف کپاڈیہ کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، لطیف کپاڈیہ 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔